چین میں طبی عملے کے 17سو افراد کورونا وائرس کا شکار چھ ہلاک

زیادہ تر متاثرہ عملے کا تعلق شہر ووہان سے ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک February 14, 2020
طبی عملے کے متاثرہ افراد میں سے چھ اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ فوٹو، فائل

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق طبی عملے کے 1716 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 6 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے میں سے 90 فی صد کا تعلق صوبہ ہوبی سے ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کا مرکز شہر ووہان اسی صوبے کا دارالحکومت ہے۔

ووہان کے سینٹرل ہاسپٹل میں کام کرنے والی وائرس سے متاثرہ ایک نرس نے چین کا ٹویٹر کہلانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ویبو پر لکھا ہے کہ اس کے 150 ساتھی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ایسی صورت حال دیگر ہسپتالوں میں بھی درپیش ہے۔

Chinese Nurss
وائرس سے متاثرہ نرس
رپورٹ کے مطابق صرف ووہان میں طبی عملے کے 1102 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس تعداد کے اعتبار سے ووہان کے متاثرہ افراد صوبے بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی کل تعداد کا 73 فی صد اور چین بھر کے متاثرین کا 64 فی صد ہیں جب کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کے 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں