ایف بی آر اور ترک ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان ایم او یو طے پاگیا

مفاہمت کی یادداشت سے دونوں اطراف کو فوائد حاصل ہوں گے، ایف بی آر


Irshad Ansari February 15, 2020
مفاہمت کی یادداشت سے دونوں اطراف کو فوائد حاصل ہوں گے، ایف بی آر۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ترک وزارت تجارت کے درمیان تجارت اور کسٹمز تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان اور ترکی کے متعلقہ حکام نے ایم او یوپر دستخط کئے۔ ایف بی آر کاکہناہے کہ یہ مفاہمت کی یادداشت پاکستان اور ترکی کے درمیان کسٹمز تعاون پر ہونے والے سال 2002ء کے معاہدے کے تسلسل کا نتیجہ ہے مفاہمت کی یادداشت سے دونوں اطراف کو فوائد حاصل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں