ازبک صدر کی بیٹی گلنارا نے اپنے حریف سیکیورٹی چیف کیخلاف ٹوئٹر پر مہم شروع کردی

گلنارا اسماعیلو ونا کریموف اپنے پاپ اسٹار اسٹائل اور سیاسی عزائم کے باعث ازبک شہزادی کے طور پر مشہور ہیں


Express Desk November 21, 2013
گلنارا اسماعیلو ونا کریموف اپنے پاپ اسٹار اسٹائل اور سیاسی عزائم کے باعث ازبک شہزادی کے طور پر مشہور ہیں فوٹو؛فائل

ازبکستان کے صدر اسماعیل کریموف کی بیٹی گلنارا اسماعیلو ونا کریموف اپنے پاپ اسٹار اسٹائل اور سیاسی عزائم کے باعث ازبک شہزادی کے طور پر مشہور ہیں۔

کچھ دنوں سے چرچا ہے کہ وہ اپنے والد کی جگہ ملک کی صدارت سنبھالیں گی، لیکن ایک تازہ ترین ٹویٹ میں انھوں نے سیکیورٹی ادارے کے سربراہ حریف رستم عنایتوف کے خلاف مہم شروع کردی ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ صدر بننے کیلیے تگ و دو کررہے ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں گلنارا نے اپنی بہن کے بارے میں کہا کہ ان کی والدہ اور بہن جادو ٹونے کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں