اپوزیشن کی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلیے 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن

سانحہ راولپنڈی پرحکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، اپوزیشن کا یکساں موقف ہے، خورشید شاہ


Numainda Express November 21, 2013
چیف الیکشن کمشنر کیلیے وزیر اعظم 3 نام بھجوائیں گے،شاہ محمود سے ملاقات کے بعد گفتگو فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سانحہ راولپنڈی پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے حکومت کو 24گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔

انھوں نے خبر دار کیا ہے کہ اگر آج (جمعرات تک) اجلاس طلب نہ کیا گیا تو متحدہ اپوزیشن اپنی ریکوزیشن دے گی، اجلاس کا صرف 2 نکاتی ایجنڈا سانحہ راولپنڈی اور مہنگائی ہو گا۔ یہ بات انھوں نے بدھ کو تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں حکومت کی جانب سے سانحہ راولپنڈی کے بعد اجلاس طلب نہ کر نے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔



ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ راولپنڈی پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا یکساں موقف ہے کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ پارلیمنٹ کو تمام صورت حال پر اعتماد میں لیا جاتا۔ ایک سوال پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلیے وزیر اعظم 3 نام جلد بھجوائیں گے جن پر غور کیا جائے گا، حزب اختلاف کو اگر ان ناموں پر اعتراضات ہوئے تو ہم بھی3 نام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں