بھول جائیں کہ کوئی ادارہ کسی کے بغیر نہیں چلے گا چیف جسٹس

قبرستان ناگزیر لوگوں سے بھرے ہیں، جسٹس جواد، جومدت پوری کرلے اسے جانا ہوگا، جسٹس ہانی


Numainda Express November 21, 2013
حج کرپشن،کنٹریکٹ ملازمین کیس کا فیصلہ محفوظ،احمد فیض جلد ڈی پورٹ ہوگا،حسین اصغر۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے حج کرپشن اور ریٹائرمنٹ کے بعدکنٹریکٹ پر دوبارہ لگائے گئے ملازمین کے بارے میں مقدمات کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کنٹریکٹ پر21افسروں کی تعیناتی کے مقدمے میں چیف جسٹس نے کہا عدالت نے اس بارے میں واضح فیصلہ دیا ہے،کوئی ناگزیر نہیں،کنٹریکٹ سے دوسروں کا حق مارا جاتا ہے،کوئی آدمی اس دنیا میں ایسا نہیں جس کے بغیر نظام زندگی رک جائے، جسٹس جوادنے کہا قبرستان ناگزیر لوگوں سے بھرے پڑے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا عدالت کے حکم کی واضح خلاف ورزی ہوئی ہے۔حج کرپشن کیس میں انکوائری افسر حسین اصغر نے بتایا کہ چار چالان عدالتوں میں پیش کیے جا چکے ہیں، احمد فیض کو لانے کے اقدامات کر رہے ہیں، وہ اہلخانہ سمیت سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہے جلد ڈی پورٹ ہو جائیگا ۔انھوں نے کہا حکومت اور حج ٹورآپریٹرز نے فی حاجی پانچ ہزار روپے سکیورٹی فنڈکے نام پر وصول کیا، یہ فنڈ منجمدکر دیا ہے ۔جسٹس جوادنے کہا پہلے حاجیوںکو بدو لوٹتے تھے لیکن اب یہ کام حکومت سرانجام دے رہی ہے۔



پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرزکی جانب سے ذوالفقار نقوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔آن لائن کے مطابق چیف جسٹس نے کہاکسی بھی عہدے کیلیے کوئی شخص ناگزیر نہیں،ایک قابل شخص جاتا ہے تو 50 جگہ لینے کیلیے موجود ہوتے ہیں، بھول جائیں کہ کوئی ادارہ کسی شخص کے بغیر نہیںچلے گا سب کام میرٹ پر ہونے چاہئیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا قانون میں ایڈہاک ازم کا کوئی تصورنہیں، جو بھی افسر اپنی مدت ملازمت پوری کرتا ہے اسے جانا ہی پڑتا ہے اور اسے جانا ہی ہوگا، اگر ریٹائرڈ لوگوں کو تعینات کیا جائے گا تو ترقی کے منتظر افسر کہاں جائیںگے۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ جنرل ڈیگال نے کہا تھا کہ قبرستان ناگزیر لوگوں سے بھرے ہوئے ہیں، عدالتوں کو ہراساں کرنے کیلیے آئے روز پارلیمنٹ میں عدالت مخالف ترامیم کردی جاتی ہیں جس نے قومی دولت لوٹی ہے اس سے نہ صرف پائی پائی وصول کرینگے بلکہ ان کیخلاف فوجداری کارروائی بھی کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں