صدرعارف علوی کی رجب اردوان کو نماز جمعہ کی امامت کی دعوت

ترک صدر نے نہایت عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امام صاحب سے امامت کرنے کا کہا

ترک صدر نے نہایت عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امام صاحب سے امامت کرنے کا کہا فوٹوانٹرنیٹ

صدر مملکت عارف علوی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو جمعے کی نماز کی امامت کرنے کی دعوت دی جب کہ امام صاحب نے بھی رجب طیب اردوان سے یہی بات کہی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا بعد ازاں ایوان صدر میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی کی۔ اس موقع پر کئی دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: خدا ترکی اورپاکستان کو آباد رکھے


ترکی اردو نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ترک صدر کی ایوان صدر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں نماز سے قبل صدر عارف علوی رجب طیب اردوان کو نماز جمعہ کی امامت کی دعوت دے رہے ہیں جب کہ امام صاحب نے بھی ترک صدر سے کہا کہ آپ کا امامت کرنا دنیا و آخرت میں ہمارے لیے باعث سعادت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر ہمارے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے ہے، ترک صدر

تاہم ترک صدر نے نہایت عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امام صاحب سے امامت کرنے کا کہا۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلی صف میں ترک صدر رجب طیب اردوان ان کے برابر میں صدر عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نماز ادا کررہے ہیں۔

Load Next Story