خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں اینڈی فلاور
دوسری ٹیموں کی طرح ملتان سلطانز بھی پی ایس ایل جیتنے کی اہل ہے، اینڈی فلاور
ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے اوپن میڈیا سیشن میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ 1990سے پاکستان آرہا ہوں، مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں، پاکستان میں بہت دوستیاں ہیں۔ یہاں کی بہت سی اچھی یادیں ہیں۔
ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شان مسعود الیون متوازن ٹیم ہے اور دوسری ٹیموں کی طرح ملتان سلطانز بھی پی ایس ایل جیتنے کی اہل ہے۔ ملتان سلطانز میں تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ مشتاق احمد کا ساتھ میرے لیے بہت معاون ہوگا، وہ کھیل اور یہاں کی کنڈیشنز کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
اینڈی فلاور نے کہا ؤکہ کسی ایک کھلاڑی کو ٹرمپ کارڈ نہیں سمجھتا۔ تمام ارکان ہی میچ ونرز ہیں۔ کسی ایک کا نام لوں گا تو اس پر اضافی پریشر پڑے گا، ٹیم میں سینیئرز کے ساتھ ایسے نوجوان ہیں جو بہترین پرفارمنس سے سب کے دل جیت سکتے ہیں، مجھے ان کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے۔