بنگلہ دیش پولیس نے ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستان سے تعلق رکھنےوالے ایک گروہ کے افراد کوگرفتارکرلیا۔
بنگلہ دیش پولیس کے مطابق یہ گروہ ڈی ایچ ایل کوریئر سروس کے ذریعے پاکستان سے ڈھاکہ کے راستےلندن ہیروئن سمگل کر رہا تھا۔
اسسٹنٹ پولیس کمشنرتوحید الاسلام نے بتایا کہ 2008 سے لے کر اب تک تقریبا ً 60 دفعہ گرفتارافراد پاکستان سے براستہ ڈھاکہ لندن ہیروئن اسمگل کر چکے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ ڈی ایچ ایل کوریئر سروس کے ذریعے ہیروئن اسمگل کر رہا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنرپولیس نے کہا کہ اس گینگ کی سرپرستی بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والا ایک شہری برمنگھم سے کر رہا تھا۔