اب اسمارٹ فون کوغور سے دیکھ کر چارج کرنا ممکن ہو گا
آلات کی کارکردگی کو انسانی مزاج سے ہم آہنگ کرنے والی ڈیوائس بھی بنا لی گئی
ٹیکنالوجی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی غور سے دیکھنے سے موبائل فون چارج ہوجایا کریں گے۔
مائنڈپلے نامی کمپنی کے مطابق اس کی بنائی گئی ڈیوائس مائنڈ ہب کے ذریعے یو ایس بی سے مربوط ہونے والے آلات ، ڈرونز، روشنیوں، موسیقی کے آلات وغیرہ کو دماغی توجہ کے ذریعے کنڑول کیا جاسکتا ہے۔مائنڈ ہب کو ہیڈ سیٹ سے مربوط کیا جاتا ہے جو اس سے جڑے آلات کی کارکردگی کو انسانی مزاج کے مطابق بنا دیتی ہے۔
برطانوی جریدے کے مطابق کمپنی کا دعوی ہے کہ مائنڈ ہب ڈٰیوائس بنیادی طور پر انسانی دماغ کے فوکس کا ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ایک مائنڈ ریڈنگ ڈیوائس ہے جس کے ذریعے جلد ہی اسمارٹ فون بھی چارج کیے جاسکیں گے۔