کڑی پتہ خون میں شوگر کی مقدار قابو رکھنے کے لیے بھی مددگار

کھانے کا مزہ دوبالا کرنے کے ساتھ نظام انہضام، دل، بالوں اور جلد کے لیے بھی مفید ہے، غذائی ماہرین


ویب ڈیسک February 16, 2020
کڑی پتے کا باقاعدگی سے استعمال کے کئی طبی فوائد بتائے جاتے ہیں۔ فوٹو، فائل

ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مختلف پکوانوں کا مزہ دوبالا کرنے والا کڑی پتہ خون میں شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

ماہرین طب نے کہا ہے کہ دال، سبزی، کڑہی اور بھگار میں استعمال ہونے والا کڑی پتہ نظام انہضام، دل، جلد اور بالوں کے لیے بھی مفید ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والی غذائی ماہر نمامی اگروال کا کہنا ہے کہ کڑی پتے میں پائے جانے والے اجزا اسٹارچ کو گلوکوز میں تبدیل ہونے سے روکتے ہیں جن کی مدد سے خون میں شوگر کی مقدار قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پتوں میں سوزش کو زائل کرنے اور جراثیموں کا خاتمہ کرنے کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ کڑی پتے کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کولیسٹرول میں اضافے کو بھی روکنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

عالمی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف فارما سیوٹیکل سائنسز میں شایع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چوہوں پر ہونے والے ایک تجربے سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کڑی پتے میں شامل اجزا انسولین کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کار آمد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں