ممبئی ’’مودی سے آزادی‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

شہریت کے متنازع قانون کے خلاف جلسے میں فیض کی نظم ’’ہم دیکھیں گے‘‘ یک زبان ہو کر پڑھی گئی


ویب ڈیسک February 16, 2020
ممبئی کے معروف آزاد میدان میں منعقدہ احتجاجی جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فوٹو۔ بھارتی میڈیا

بھارت کے متنازع شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف ممبئی میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، جلسہ گاہ نریندر مودی کے خلاف نعروں اور فیض احمد فیض کی نظم ''ہم دیکھیں گے'' کی صداؤں سے گونج اٹھا۔

ممبئی کے معروف آزاد میدان میں ہونے والے اس احتجاجی جلسے کا اہتمام شہریت ترمیمی قانون ، نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر کے خلاف بننے والے قومی اتحاد کی مہاراشٹریہ تنظیم نے کیا۔

جلسے میں ممبئی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے شرکت کی جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ اس موقعے پر شہریت قانون کو بھارتی پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

جلسے کے شرکا نے بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف ''مودی، شا سے آزادی'' کے نعرے لگائے اور یک آواز ہوکر معروف شاعر فیض احمد فیض کی مقبول نظم ''ہم دیکھیں گے'' بھی پڑھتے رہے۔ آزاد میدان میں منعقدہ جلسے سے مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی خطاب کیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں