دنیا میں دفاعی اخراجات میں بے پناہ اضافہ

تمام اضافی رقوم اسلحہ اور مہلک و ہلاکت خیز ہتھیاروں کی خرید اور تیاری پر خرچ کی جا رہی ہے۔


Editorial February 16, 2020
تمام اضافی رقوم اسلحہ اور مہلک و ہلاکت خیز ہتھیاروں کی خرید اور تیاری پر خرچ کی جا رہی ہے۔ فوٹو : فائل

ایک طرف دنیا میں امن و امان کے بلند بانگ ترانے گائے جاتے ہیں لیکن حقیقت حال کا جائزہ لیا جائے تو دنیا کے دفاعی اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور تمام اضافی رقوم اسلحہ اور مہلک و ہلاکت خیز ہتھیاروں کی خرید اور تیاری پر خرچ کی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ ہتھیار امریکا اور چین کی طرف سے تیار یا خریدے جا رہے ہیں جب کہ متذکرہ دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے خلاف اقتصادی رقابتیں بھی جاری ہیں اور ایک دوسرے کو کاٹنے اور زیادہ سے زیادہ زک پہنچانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ دنیا کے ممالک کے درمیان دشمنیوں اور رقابتوں میں اضافے کے باعث ملٹری اور جنگی اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز (11SS) کے مطابق یہ اضافہ یوکرائن سے لیبیا تک ہر جگہ نظر آ رہا ہے۔ گویا آمادہ جنگ صرف امریکا اور چین ہی نہیں بلکہ سابقہ ورلڈ سپرپاور روس بھی اپنے مسلز دکھانے پر تیار ہے۔ امریکا کی قوت کو سوویت روس ہی حدود تک محدود رکھتا تھا لیکن سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد امریکا مادر پدر آزاد ہو کر ''ایک بُل ان چائنہ شاپ'' کی مثال بن گیا اور یکے بعد دیگرے مشرق وسطیٰ کے تیل کے خزانوں والے ملکوں پر چڑھ دوڑا اور انھیں تباہ کر دیا۔

امریکا تیل کے ذخائر سے مالا مال جس ملک پر بھی دھاوا بولتا سب سے پہلے اس ملک کے قیمتی ذخائر کو امریکا منتقل کرنے کا بندوبست کرتا۔ تبھی تو موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشگاف اعلان کیا ہے کہ اب اس کے اپنے پاس تیل کی کوئی قلت نہیں ہے اور اب امریکا کو توانائی کے لیے خلیجی ریاستوں سے تیل درآمد کرنے کی ضرورت نہیں۔

ادھرچین بھی دفاعی میدان میں نئی نئی اختراعات کرتا ہوا جدید ترین میزائل تیار کر رہا ہے ۔ چین کے ہائپر سانک میزائلوں سے امریکا خوف و دہشت میں مبتلا ہے اور چینی میزائلوں کا توڑ بنانے میں مصروف ہے۔ ان چینی میزائلوں کا امریکا اپنے مدافعتی نظام سے سراغ تک نہیں لگا سکتا اور نہ ہی ان کا توڑ تیار کر سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں