حکومت نے ایک اور مہنگائی بم گراکر بجلی کی قیمت میں 73 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

نئی قیمت کے اطلاق کے ای ایس سی اور پیسکو کے علاوہ ملک میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔


ویب ڈیسک November 21, 2013
نئی قیمت کے اطلاق کے ای ایس سی اور پیسکو کے علاوہ ملک میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔ فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 73 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا تاہم کے ای ایس سی اور پیسکو کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے درخواست دی گئی تھی، نیپرا کے وائس چیئرمین محمد نعیم نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئےکمپنی کو نرخ بڑھانے کی اجازت دے دی، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے علاوہ ملک میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں اور گذشتہ ماہ میں حکومت کی جانب سے عوام پر تیسری بار بجلی بم گرایا گیا ہے، اس سے قبل 23 اکتوبر کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 32 پیسے جبکہ 11 اکتوبر کو بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |