ویمن جوڈو چیلنج سندھ نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

6 گولڈ اور 2 برانز میڈل جیتے، انیقہ بلوچ نے 2 طلائی تمغے حاصل کیے


Sports Reporter February 16, 2020
6 گولڈ اور 2 برانز میڈل جیتے، انیقہ بلوچ نے 2 طلائی تمغے حاصل کیے۔ فوٹو: فائل

سندھ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے6 گولڈ اور 2 برانز میڈلز جیت کر سندھ بلوچستان ویمن جوڈوچیلنج کپ2020 اپنے نام کرلیا، مہمان ٹیم نے 2 طلائی اور 6 چاندی کے تمغے حاصل کیے،

سندھ حکومت کے محکمہ کھیل اورکراچی یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی معاونت سے ہاسٹل گراؤنڈ پر منعقدہ ان مقابلوں میں دونوں صوبوں کی خواتین کراٹیکاز نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،مہمان خصوصی میجر(ر) محمود ریاض نے انعامات تقسیم کیے،سندھ کی انیقہ بلوچ نے 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

44 کلوگرام میں سندھ کی اریبہ رفیق نے مہوش کو ہرادیا، 52 کلو گرام میں علیزہ زینب نے شمشاد پر غلبہ پایا، 57 کلو گرام میں آرزو خان نے بخت آور کو زیر کیا، 70 کلو گرام میں انیقہ بلوچ نے تبسم اور اوپن کلاس میں انیقہ بلوچ نے آمنہ کو شکست دیکر گولڈ میڈلزجیتنے۔

بلوچستان کی حمیدہ نے 48 لوگرام میں کنزہ قاضی اور63 کلو گرام میں زلیخا نے ثناصدیق کو ہرا کر گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا، امبرین خان نے استقبالی کلمات ادا کیے،آخرمیں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے ، اس موقع پرحاجی غلام محمد خان، غلام یاسین و دیگر بھی موجود تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں