سرعام پھانسی پرقرارداد قوم کی ترجمان ہے نور الحق قادری

انسانیت دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری، بچوں سے زیادتیاں کیوں نظر نہیں آتیں؟


INP February 16, 2020
انسانیت دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری، بچوں سے زیادتیاں کیوں نظر نہیں آتیں؟ (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سرعام پھانسی کی سزا انسانیت دشمنوں کو سبق سکھانے کے لئے ضروری ہے، کیا انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بچوں سے زیادتیاں نظرنہیں آتیں؟ امہ کو فلاح کے لئے حضرت فاطمتہ الزہرا کے سیرت وکردار پر عمل پیرا اور بڑے اختلاف کم، چھوٹے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ میں ساتویں خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بچیوں سے ہونے والی زیادتیاں نظر نہیںآتیں،سرعام پھانسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کی قرارداد پوری قوم کی ترجمان ہے، عادی مجرموں اورانسانیت کے قاتلوں کو ایسے ہی سرعام سزائیں دینا شریعت کیمطابق ہے جس معاشرے میں سزا اورجزاکا نظام نہ ہو وہ معاشرے تباہ ہوتے ہیں قصاص کا حکم خود قرآن پاک نے دیا ہے اوراسے زندگی سے تعبیرکیا ہے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو کیا بچوں اوربچیوں سے ہونے والی زیادتیاں نظر نہیں آتیں؟، ایسے انسانیت دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |