امریکی سافٹ ویئر انجینئر نے اسلام قبول کرلیا

مفتی محمد نعیم نے نومسلم کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرکے اسلامی نام محمد موسی ٰ تجویز کیا

مفتی محمد نعیم نے نومسلم کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرکے اسلامی نام محمد موسی ٰ تجویز کیا (فوٹو: فائل)

امریکن سافٹ ویئر انجینئر نے جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں یہودیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مطابق شکاگو سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری جورڈن فیربر (Jordan Farber) نے یہودیت سے تائب ہو کر مفتی محمد نعیم کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا، جورڈن نے خود جامعہ پہنچ کر اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس ضمن میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی نعیم نے نومسلم کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرکے اسلامی نام محمد موسی ٰ تجویز کیا۔ حاضرین مجلس نے نو مسلم کے لیے دعائے خیر کی۔


اس موقع پر نو مسلم محمد موسیٰ (جورڈن) کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرکے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، میں یہودی لبرل گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، اسلام قریب الفطرت مذہب لگا ، آج میں نے اسلام قبول کیا جس پر بہت خوش ہوں، اسلام کے مطالعے سے مجھے پتا چلا کہ اسلام میں آخروی اور دنیاوی سکون موجود ہے۔

محمد موسیٰ نے مزید کہا کہ جس طرح اخلاقیات اور اعمال میں بہتری کا درس اسلام میں موجود ہے وہ کسی اور مذہب میں نہیں، میں پاکستان اسی لیے آیا کہ اسلام قبول کروں، یہاں کے لوگوں کی محبت پر شکر گزار ہوں۔

مفتی محمد نعیم نے کہا کہ یورب میں اسلام تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے، دنیا کا سکون اور آخروی کامیابی کا راستہ اسلام ہے، دنیا بھر کے مذاہب میں اسلام سے بڑھ کر انسانیت کی تعلیم کسی میں نہیں ہے، یہ واحد مذہب ہے جس میں بگڑی اور بے چین روح کا علاج موجود ہے۔
Load Next Story