پاکستان کیخلاف پروٹیز کا ون ڈے اسکواڈ کا اعلان ٹی ٹوئنٹی کپتان ڈوپلیسی سیریز سے باہر

فاف ڈوپلییس کو آرام دے کر ان کی جگہ جیک کیلیس کو پروٹیز سائیڈ میں شامل کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک November 21, 2013
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 24 نومبر کو ہوگا۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقا کے بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پروٹیز اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے فاف ڈوپلیسی کوشامل نہیں کیاگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے جنوبی افریقی اسکواڈ میں تجربے کار آل راؤنڈر جیک کیلیس کی واپسی ہوئی ہے، ٹیم کی قیادت ابراہم ڈی ویلئیرز ہی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گریم اسمتھ، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومنی، رائن میکلارن، ڈیوڈملر، ویرنن فلینڈر، عمران طاہر، مورنے مورکل، وین پارنل، ڈیل اسٹین اور سوٹسوبے شامل ہیں اسکواڈ میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے والے فاف ڈوپلیسی کو آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 24 نومبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں