عراق کے صوبے دیالا میں کار بم دھماکا 30 افراد ہلاک 40 زخمی

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، پولیس حکام


AFP November 21, 2013
عراق میں رواں سال ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی ہے۔ فوٹو؛فائل

عراق کے مغربی صوبے دیالا میں کار بم دھماکے کے نتیجےمیں 30 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا عراق کے مغربی صوبے دیالا کے شہر سادیھ کی مارکیٹ میں ایک ریستوران کے قریب ہواجس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد کار میں نصب تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، گزشتہ روز بھی بغداد میں دھماکوں اور فائرنگ کے باعث 59 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں رواں ماہ نومبر میں 350 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ رواں سال ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں