ریتھک روشن دماغ کی کامیاب سرجری کے بعد ایک بار پھر اسی بیماری میں مبتلا

ریتھک روشن نے سر میں شدید درد کے باعث ایک بار پھر امریکا میں دماغ کی سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک November 21, 2013
ریتھک کے والد راکیش روشن نے اپنے بیٹے کی دوبارہ سرجری کرانے کی خبرکی تردید کی ہے۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے سپراسٹار ریتھک روشن دماغ کی کامیاب سرجری کے بعد ایک بار اسی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن نے سر میں شدید درد رہنے کے باعث ایک بار پھر سرجری کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ بہت جلد امریکا روانہ ہوجائیں گے تاہم ان کے والد راکیش روشن نے ہریتھک روشن کی دوبارہ سرجری کرانے سے متعلق خبر کی تردید کی ہے۔

رواں سال فلم "بینگ بینگ" کی شوٹنگ کے دوران چوٹ لگنے کے بعد سے ہریتھک روشن کے سرمیں درد کی شکایت پیدا ہوئی، وہ مسلسل پین کلر استعمال کرتے رہے لیکن درد ٹھیک نہیں ہوا جس پرمجبوراً انہیں آپریشن کرانا پڑا، ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے ان کے دماغ میں دو ماہ سے جمے ہوئے خون کو نکال دیا تھا۔ ان کی سرجری کے باعث ابھی تک فلم "بینگ بینگ" شوٹنگ پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں