نیب نے سابق آئی جی خیبر پختونخوا ملک نوید کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا

خیبرپختونخوا پولیس کیلئےاسلحہ خریداری میں بڑے پیمانے پرکرپشن میں ملوث ہونےکےباعث ملک نوید خان کو گزشتہ روزگرفتارکیاگیا


ویب ڈیسک November 21, 2013
سماعت کے دوران ملک نوید کی طبیعت خراب ہوگئی تاہم انہیں جلد طبی امداد فراہم کردی گئی ۔ فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلحہ اسکینڈل کیس میں سابق آئی جی خیبر پختونخوا ملک نوید خان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

نیب نے 2011 میں خیبر پختونخوا پولیس کے لئے اسلحہ خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہونے کے باعث ملک نوید خان کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا جب کہ آج انہیں پشاور کی احتساب عدالت میں پیش کرکے نیب نے ان کا 14 روز جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منطور کرلیا۔ سماعت کے دوران ملک نوید کی طبیعت بھی بگڑ گئی تاہم انہیں جلد طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد ان کی طبعیت سنبھل گئی۔

واضح رہے کہ ملک نوید خان 2008 سے 2010 تک خیبر پختونخوا کے آئی جی رہے جب کہ پولیس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دسمبر 2011 میں تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں