عراق میں غیر ملکی افواج کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ
کسی بھی گروپ نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی
عراق میں امریکا کی سربراہی میں فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں سرکاری فوجی اڈے پر نامعلوم سمت سے متعدد چھوٹے راکٹ داغے گئے، یونین 3 کے نام سے مشہور اس فوجی اڈے کو داعش کے خلاف لڑنے والے امریکی فوجی اتحاد کا ہیڈ کوارٹر کہا جاتا ہے۔
فوجی اتحاد کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب عراقی فوجی حکام نے کہا کہ راکٹ حملہ بغداد کے گرین زون کے اندر کیا گیا گیا جس کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، اس علاقے میں کئی سرکاری عمارات، امریکا سمیت کئی ممالک کے سفارت خانے اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی موجود ہیں۔
حکام کے مطابق فوجی اڈے کے علاوہ ایک راکٹ عراقی حکومت کی سرپرستی میں کام کرنے والے عسکری گروپ حاشد الشابی کے اڈے پر بھی داغا گیا ہے۔ کسی بھی گروپ نے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے بغداد کے یونین 3 اڈے میں 2014 سے غیر ملکی فوجی اہلکار موجود ہیں، جو عراق میں داعش کے خلاف بر سرپیکار مسلح گروپوں کی مدد کررہے ہیں۔