فہد مصطفیٰ پر سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنے پر تنقید

فہد مصطفیٰ آپ پاکستان کے سپر اسٹار ہیں سگریٹ نوشی کی تشہیر نہ کریں، یاسر حسین


ویب ڈیسک February 16, 2020
فہد مصطفیٰ کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔فوٹوفائل

اداکار فہد مصطفیٰ کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سگریٹ پیتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ''ہنزہ کی ٹھنڈ اور ہم''۔ تاہم فہد مصطفیٰ کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B8nbfM_pyA2/"]

اداکار یاسر حسین نے لکھا فہد مصطفیٰ آپ پاکستان کے سپر اسٹار ہیں، اسموکنگ کو پروموٹ نہ کریں۔ یاسر حسین کے علاوہ دیگر صارفین نے بھی سگریٹ نوشی کو پروموٹ کرنے پر فہد مصطفی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

عافیہ بلاگ نامی اکاؤنٹ سے لکھا گیا فہد مصطفیٰ آپ اچھے لگ رہے ہیں لیکن مہربانی کرکے سگریٹ کو گلیمرائز نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور فہد کی فلم ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار

دیوا میگزین نامی اکاؤنٹ سے لکھا گیا یاسر حسین نے فہد مصطفیٰ سے درخواست کی ہے کہ اسموکنگ کی سوشل میڈیا پر تشہیر نہ کریں کیونکہ آپ کو بہت سارے لوگ فالو کرتے ہیں اور آپ کا یہ عمل دوسروں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اور یہ ان لوگوں کے لئے ایک برے رواج کو فروغ دے سکتا ہے جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے۔

ثمرین منصور نامی خاتون نے فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیا کہ اسموکنگ اچھی عادت نہیں ہے۔ اسی طرح دیگر لوگوں کی جانب سے بھی فہد مصطفیٰ کے اس عمل کی مذمت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں