مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے شاہ محمود قریشی

کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے علی گیلانی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک February 16, 2020
کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے علی گیلانی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، سید علی گیلانی عزم وہمت کی علامت بن کر آزادی کے لیے کوشاں ہیں جب کہ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے علی گیلانی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، ہمارا ایمان ہے کہ آپ کی قربانی رنگ لائے گی، اس قید اور ہندوستان کے تسلط سے بھی آزادی ملے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے، حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ مکمل اور بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں