عمران خان پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کے باعث غصے میں ہیں پرویز رشید

آج جو عمران خان کے دائیں اور بائیں موجود ہیں ڈرون حملے ان کے دور میں شروع ہوئے، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات


ویب ڈیسک November 21, 2013
عمران خان عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت کوبرداشت کرنے کو تیار نہیں، پرویز رشید فوٹو: ایکسپریس نیوز

LONDON: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس وقت سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلائے جانے کے باعث غصے میں ہیں۔

عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان آئین توڑنے والوں کے سامنے کوئی بات نہیں کرتے مگر عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں کو برداشت کرنے کو تیار نہیں، ان کے اس غصے کی ایک وجہ تو سمجھ میں آتی ہے کہ جس ڈکٹیٹر نے عمران خان کی حمایت سے آئین توڑا اس کے خلاف کارروائی کیوں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں اور بائیں موجود افراد کے دور میں ڈرون حملے شروع ہوئے اس لئے ان کا حکومت پر ڈرون حملے روکنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا بھی کوئی جواز نہیں بنتا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ حکومت ڈرون حملوں کے حوالے سے دوغلی پالیسی ترک کرے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ امریکا سے قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ امریکا سے اس زبان میں بات کریں گے کہ وہ خود ڈرون حملے بند کردے گا لیکن دنیا نے دیکھا کہ نواز شریف نے صرف ایک پرچی پر لکھی ہوئی بات عام سے لہجے میں پڑھ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں