متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشیں دبئی ایئر شو ایک روز پہلے ہی ختم

صورت حال سے نمٹنے کے لئے متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ روز مرہ زندگی کو معمول پر لایا جاسکے


ویب ڈیسک November 21, 2013
طوفانی بارشوں کا اصل زور یو اے ای کے شمال مغربی سرحدی ساحل تھے فوٹو: فائل

BRIDGETOWN: متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں ہونے والی بارش نے ہر جانب جل تھل کردیا ہے جبکہ موسم کے تیور دیکھتے ہوئے دبئی میں ہونے والا بین الاقوامی ایئر شو ایک روز قبل ہی ختم کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور دیگرخلیجی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد بارش کا سبب بننے والا سسٹم جمعرات کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہوا، طوفانی بارشوں کا اصل زور یو اے ای کے شمال مغربی سرحدی ساحل تھے، جو ابوظہبی، شارجہ، راس الخیمہ اور دبئی پر مشتمل ہے ۔ پہلےریت کے طوفان نے موسم کے خطرناک ہونے کی اطلاع دی جس کے بعد موسلادھار بارش نے کچھ ہی دیر میں ہر جانب جل تھل کردیا، جن سڑکوں پر گاڑیاں دوڑتی نظر آتی تھیں وہ ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگ گئے، تعلیمی اداروں نے طلبہ کو مقرہ وقت سے پہلے ہی چھٹی دے دی جب کہ دبئی میں ہونے والے انٹر نیشنل ایئر شو کو بھی ایک روز قبل ہی ختم کردیا گیا ۔

صورت حال سے نمٹنے کے لئے متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ معمولات زندگی کو بحال کیا جاسکے، انتظامیہ نے صورتحال معمول پر آنے تک عوام کو بھی باہر نکلنے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ریاض سمیت سعودی عرب کے متعدد دوسرے شہروں میں بھی شدید بارش سے سیلابی کیفیت پیدا ہوئی ہے جبکہ کویت میں بھی صورتحال اپنے ہمسایہ ملک سے زیادہ مختلف نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |