پی ایس ایل 5 شعیب نے کامیابی کا نسخہ بتادیا

ایونٹ کے وسط اور آخر میں تسلسل سے پرفارم کرنیو الی ٹیم فتحیاب ہوگی


Sports Reporter February 17, 2020
ایونٹ کے وسط اور آخر میں تسلسل سے پرفارم کرنیو الی ٹیم فتحیاب ہوگی فوٹو: فائل

شعیب ملک نے پی ایس ایل میں کامیابی کا نسخہ بتا دیا،آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ تمام ٹیمیں متوازن مگر ایونٹ کے وسط اورآخر میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والی ٹیم فتحیاب ہوگی،گزشتہ چاروں ایڈیشنز سے پشاور زلمی کے ساتھ وابستہ ڈیرن سیمی کی بطورکپتان خدمات حاصل ہونے کا بڑا فائدہ ہوگا، اسکواڈ میں شامل تمام کرکٹرزدباؤ سے آزاد نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کے پروگرام کرکٹ کارنر ود سلیم خالق میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل میں صرف ابتدا میں چند فتوحات حاصل کر لینا کافی نہیں ہوگا، وہی ٹیم ٹائٹل پانے میں کامیاب ہوگی جوایونٹ کے درمیان میں فتوحات کا سفر شروع کرکے تسلسل برقرار رکھتے ہوئے آخر میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ ڈیرن سیمی گزشتہ 4 سال سے پشاور زلمی کے ساتھ وابستہ ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ دیگر کئی کھلاڑی بھی اس عرصہ میں مسلسل اسی فرنچائز کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں۔

کپتان ان کی صلاحیتوں سے واقف اور افادیت کو سمجھتے ہیں، اس چیز کا پشاور زلمی کو بہت فائدہ ہوگا۔ ایک سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ اپنی نئی فرنچائز ٹیم کے ساتھ پریکٹس کا موقع ملا ہے، کھلاڑی دباؤ سے آزاد نظر آتے ہیں جو بڑی اچھی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ ٹیم میں بطور کھلاڑی کھیلوں یا کپتان،کیونکہ دونوں صورتوں میں میری ذمہ داری صورتحال کے مطابق جیت میں کردار ادا کرنا ہے، اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قریب کروں گا، فی الحال میری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ پی ایس ایل سمیت جتنی بھی کرکٹ میسر ہے اس کا بھرپورلطف اٹھاؤں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |