سانحہ راولپنڈی کے روز اٹک میں تھا کسی نے بروقت وائرلیس پر اطلاع نہیں دی سابق آر پی او

جائے وقوعہ پر جب فائرنگ ہوئی توجونئیر اہلکار فرار ہوگئے، زعیم اقبال شیخ کا تفتیشی ٹیم کو تحریری بیان


ویب ڈیسک November 21, 2013
سارے واقعے کاذمہ دار سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ایس ایس پی ڈار علی خٹک ہیں، ذرائع فوٹو ایکسپریس/فائل

سابق آر پی او زعیم اقبال شیخ نے سانحہ راولپنڈی پر بننے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ وہ سانحے راولپنڈی کے روز ایک دہشت گردی کی اطلاع پر اٹک میں تھے اور انہیں کسی نے بھی واقعے کی اطلاع وائرلیس پر نہیں دی۔

تفتیشی ٹیم کو دیئے گئے تحریری بیان میں زعیم اقبال شیخ نے مزید بتایا کہ انہیں واقعے کی اطلاع 3 بجکر 50 منٹ پر پنڈ دادنخان میں لینڈنگ کے بعد ملی اور وہ اس وقت جمیل عرف جنگریز نامی دہشتگرد کی اطلاع پر ضلع اٹک کے فضائی دورے پر تھے، جائے وقوعہ پر جب فائرنگ ہوئی توجونئیر اہلکار فرار ہوگئے۔

اس سے پہلےشناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کچھ پولیس افسران نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا اس سارے واقعے کاذمہ دار سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ایس ایس پی ڈار علی خٹک ہیں کیونکہ ماضی میں اس عاشورہ جلوس کی سیکیورٹی شیعہ مسلک کے پولیس افسران کو دی جاتی تھی تاکہ ایسے حالات میں بات سمجھانے میں آسانی رہے، لیکن اس مرتبہ آخری وقت پر آکر ہائی آفیشلز کی طرف سے روایتی اسکیورٹی پلان تبدیل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |