چولستان جیپ ریلی نادرمگسی اور تشنا پٹیل فاتح
نادرمگسی نے480کلومیٹرفاصلہ4گھنٹے 55 منٹ میں طے کیا، زین کی دوسری پوزیشن
15 پندرہویں سالانہ چولستان جیپ ریلی کا میلہ اپنی تمام تررنگینیوں کے ساتھ اختتام کوپہنچ گیا ۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق دفاعی چیمپئن نادرمگسی نے 480 کلو میٹر کا فاصلہ چارگھنٹے پچپن منٹ میں طے کیا ۔
نادرمگسی نیٹریک دو راونڈز میں مکمل کیا ۔ جبکہ زین محمود دوسرے اورفیصل شادی خیل تیسرے نمبرپررہے ۔ وومن کٹیگری میں تشنا پٹیل نے کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع کیا جبکہ ماہم شیرازی دوسرے اورسلمی مروت تیسرے نمبرپررہیں ۔ تفصیل کے مطابق چولستان جیپ ریلی کے فائنل راونڈ میں پری پیئرڈ کٹیگری کی تنتالیس گاڑیوں نے ریس میں حصہ لیا ، غیرحتمی نتائج کے مطابق دفاعی چیمپئن نادرمگسی نے مقررہ فاصلہ چارگھنٹے پچپن منٹ میں طے کرکے ریس اپنے نام کرلی ۔بی کیٹیگری میں قاسم سعیدی پہلے نمبر پر رہے۔سی کیٹیگری میں گوہر سانگی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
ڈی کیٹیگری کی ریس میںظفر خان بلوچ فاتح رہے۔ریس کے دوران چھ گاڑیاں مختلف حادثات کا شکار ہوکرمقابلے سے باہرہوگئیں۔ جیپ ریلی کے دوران ہزاروں تماشائیوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جاتے رہے ۔ ساؤنڈ سسٹم پرلگے ملی ترانوں نے ریسرز اورتماشائیوں کا جوش وخروش بڑھائے رکھا ۔ اس دوران ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے بھی ڈالے جاتے رہے۔ ریلی کے آخری روز چھٹی کے باعث شہریوں کا سمندرقلعہ ڈیرآورکے مقام پرامڈ آیا تھا ۔ نتائج کا اعلان چولستان میں قائم ٹی ڈی سی پی کے دفترمیں کیا گیا۔ ریس جیتنے والوں میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے ۔