کبڈی ورلڈ کپ ماہرہ نے پاکستان کی جیت کو امن کا پروانہ قراردے دیا

پاکستان کی اس پرلطف جیت کو امن کے نام کردینا چاہیے، ماہرہ خان


ویب ڈیسک February 17, 2020
ماہرہ خان نے بہت پر جوش انداز میں کامایابی پر مبارک باد دی: فوٹو: فائل

اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کے کبڈی کا عالمی چیمپیئن بننے کو امن کا پروانہ قراردے دیا۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹرپر کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے فائنل میں پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی پرجوش انداز میں کبڈی کی ٹیم اورپاکستان کو مبارک باد دی۔ انہوں نے لکھا کہ 'بھائی واہ، پاکستان کی ٹیم کو بہت بہت مبارک باد'۔



ماہرہ خان نے اپنے ایک اورٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی اس پرلطف جیت کو امن کے نام کردینا چاہیے۔



واضح رہے کہ گزشتہ روزفائنل جیتنے کے لیے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے خوب زورآزمائی کی تاہم پاکستانی پہلوانوں کا پلہ بھاری رہا اورانہوں نے بھارتی پہلوانوں کو چاروں شانے چت کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں