’ ٹڈی دَل کے حملوں سے غذائی تحفظ خطرے میں ہے‘

متعلقہ ادارے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں، وفاقی وزیر خسرو بختیار


ویب ڈیسک February 17, 2020
پاکستان کو 27سال بعد ٹڈی کے حملوں کا سامنا ہے۔(فوٹو، فائل)

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ٹڈی دَل کے حملوں سے ملک میں غذائی تحفظ کوخطرات لاحق ہیں۔

اوکاڑہ میں ٹڈیوں کے حملے کا شکار ہونے والے علاقوں کے دورے کے موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ 27سال کے بعد ٹڈی دَل کے حملوں کا سامنا ہے، متعلقہ ادارے فصلوں کے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ٹڈیوں کے حملے کا شکار ہونے والے 85 فی صد علاقوں کے حالات قابو میں ہیں۔ فصلوں پر ٹڈیوں کے حملوں کے پیش نظر حکومت ملک کے مختلف حصوں میں ہنگامی حالت نافذ کرچکی ہے۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹٰ، پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ، فوج، فضائیہ، صوبائی ڈزاسٹر میجمنٹ اتھارٹیز اور بین الاقوامی ادارے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں