پنجاب اور اندرون سندھ سے کراچی آنے والے اجناس کے ٹرک چھینے جانے لگے

حکومت واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس کا گشت بڑھانے کے احکامات جاری کرے، کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن


Staff Reporter February 17, 2020
انڈس ہائی وے اسٹیل ٹاؤن سے چاول اور سپرہائی وے گڈاپ کے علاقے سے چینی کا ٹرک چھینا گیا ۔ فوٹو : فائل

پنجاب اور اندرون سندھ سے کراچی آنے والے چاول اور چینی کے ٹرک چھینے جانے لگے۔

کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک ذوالفقار علی نے بتایا کہ اجناس کے ٹرکوں کے چھننے کی وارداتوں نے تھوک مارکیٹ کے بیوپاریوں کواضطراب سے دوچارکردیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ حال ہی میں انڈس ہائی وے اسٹیل ٹاؤن سے چاول کی 600 بوریوں سے لدا ٹرک چھین لیا گیا جس کے بعد سپرہائی وے گڈاپ کے علاقے سے چینی کا ٹرالر غائب ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے دونوں ٹرک راستے میں خراب ہونے کے باعث ڈاکو انہیں ائیرپورٹ اور ناظم آباد کے علاقوں میں چھوڑ گئے جہاں سے اجناس کے مالکان کو اپنے اپنے مال واپس مل گئے۔

ملک ذوالفقار نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈس اور سپرہائی وے پرگاڑیوں کے چھیننے کے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس کا گشت بڑھانے کے احکامات جاری کرے تاکہ دالوں، چاول، چینی، مصالحہ جات، گندم و دیگر اجناس کے تھوک تاجروں، درآمد کنند گان و برآمد کنند گان میں پائے جانے والےاضطراب ختم ہوجائیں اورکراچی میں اناج کی ترسیل بلارکاوٹ ممکن ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں