پاکستان سپر لیگ کا بخار سر چڑھ گیا

لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کی شام کراچی میں شیڈول ہے جس اس میں ملک کے بڑے ستارے جلوہ گر ہوں گے


Sports Reporter February 17, 2020
بدھ کو پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ساڑھے تین بجے ہوگی ۔ فوٹو : فائل

پاکستان سپر لیگ کا بخار سر چڑھ گیا اور پی ایس ایل 5 کیلیے شہر قائد میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

اتوار کو لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں موجود چاروں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم پرپریکٹس سیشن کیے، اس موقع پربھر پورسیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے، دومرتبہ کی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹرگراؤنڈ پرہیڈکوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں، فرنچائزکے مینٹوراور اسسٹنٹ کوچ کے ساتھ ٹیم کے کھلاڑی لیوک رونکی ان کی معاونت کرتے رہے جب کہ ٹرینرکوری رٹگز نے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کرائی۔ ان میں کپتان شاداب خان، کولن انگرام، فل سالٹ، فہیم اشرف، رومان رئیس، حسین طلعت، عماد بٹ، موسیٰ خان و دیگرشامل تھے۔

صبح کے سیشن میں پشاور زلمی نے بھی نیٹ پریکٹس کی، مینٹورکی ذمے داری ادا کرنے کے لیے پاکستان پہنچنے والے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے معروف بیٹسمین ہاشم آملہ خصوصی توجہ کا مرکز رہے، شام کے سیشن میں کراچی کنگزاوردفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کی شام کراچی میں شیڈول ہے، اس میں ملک کے بڑے ستارے جلوہ گر ہوں گے، افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کے ٹکٹوں کی طلب میں تیزی آگئی ہے۔

بدھ کو پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ساڑھے تین بجے ہوگی، جہانگیر خان خود کرکٹ میں گہری دلچسپی لیتے ہیں، پی ایس ایل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جہانگیر خان نیشنل اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ سے ٹرافی کے ساتھ نمودار ہوں گے۔ گراؤنڈ کے وسط میں ٹرافی کی تقریب رونمائی رکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں