پاکستان سپر لیگ 5 سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری

وارم اپ میچ میں کوئٹہ کو پشاور جب کہ اسلام آباد کو کراچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا

وارم اپ میچ میں کوئٹہ کو پشاور جب کہ اسلام آباد کو کراچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا

پی ایس ایل 5 کے وارم اپ میچ میں کوئٹہ کو پشاور جب کہ اسلام آباد کو کراچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ایس ایل فائنل کے سلسلے میں میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 71رنز جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 29 رنز سے شکست دیدی۔


معین خان اکیڈمی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ پر مقررہ 20 اوورز میں 264رنز بنائے اور اس کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا، کامران اکمل اور امام الحق نے62،62رنز بنائے جب کہ حیدر علی نے 19 گیندوں پر 7 چھکوں کی مدد سے 60رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 8وکٹوں پر 193رنز بناسکی، بین کٹنگ 53رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ لیام ڈاسن اور محمد محسن نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، لیوک رونکی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں6 چوکے اور2 بلند چھکے بھی شامل تھے، جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر151 رنز ہی بناسکی۔
Load Next Story