ورلڈکپ کے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے مصباح الحق

تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ


Sports Reporter February 17, 2020
تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے اس سے میگا ایونٹ کے لئے قومی اسکواڈ کے انتخاب میں مدد ملے گی۔

مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے فرنچائز کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد ہو کہ اس سال لیگ مکمل طور پرپاکستان میں ہو رہی ہے، شائقین پاکستان میں کرکٹ چاہتے ہیں، لیگ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں، جو بھی جیتے، ملک کے لیے سود مند ہوگا، ہمیں اچھے غیر ملکی کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے، بولرز کی اہمیت ہوگی، نوجوان کھلاڑیوں کے لے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ اسلام آباد کی ٹیم دو دفعہ کی چیمپئن ہے، ٹیم میں کچھ تبدیلیاں ہیں، پانچ میچز پنڈی ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کی بہت خوشی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی اہمیت ہے، ہمیں آج کے حساب سے کرکٹ کا سمجھنا بہت ضروری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے، ٹی ٹوئنٹی اور عالمی کپ کی مناسبت سے پی ایس ایل 5 کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ لیگ سے میگا ایونٹ کے لئے قومی اسکواڈ کے انتخاب میں بہت مدد ملے گی۔

کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان نے کہا کہ تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کر رہا ہوں، کوشش ہوگی کے اچھے نتائج دیں، میں اس وقت عالمی کپ کے حوالے سے نہیں سوچ رہا میری تمام تر توجہ لیگ پر ہے، ہماری ٹیم اچھے اور بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بہترین نتائج فراہم کرے گی، لیوک رونکی نے کہا کہ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہوں،ٹیسٹ بیٹسمین آصف علی نے کہا کہ مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں،اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

بولنگ کوچ سعید اجمل نے کہا کہ سب سے اہم کام کھلاڑی کو اعتماد دینا ہے، ہمارا بولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے، اس موقع پر فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کولن انگرام، لیونک رونکی کی اور فل سالٹ کے ساتھ فہیم اشرف رومان رییس اور حسین طلعت نے بھی اظہار خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں