شہر میں ڈنگی وائرس نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد28ہوگئی،وائرس سے بچاؤکا حل مچھرمارمہم ہے


Staff Reporter November 22, 2013
وائرس سے بچاؤکا واحد حل مچھرمار مہم ہے ۔سربراہ ڈینگی سرویلنس سیل۔ فوٹو: فائل

کراچی میں ڈنگی وائرس نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔

وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد28ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد4ہزار760 ہوگئی،ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے رہائشی 16سالہ لڑکے کو تیز بخارکی علامات میں نجی اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔



ڈنگی سرویلنس نے متوفی کا نام ظاہر کرنے سے معذرت کی اورکہا کہ کراچی میں ڈنگی وائرس سے25 جبکہ3 اموات اندرون سندھ میں ہوچکی جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد28 ہوگئی ہیں، سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچاؤکا واحد حل مچھرمار مہم ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں