رؤف فاروقی نے بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا
ان کا شمار سخت گیر افسران میں ہوتا ہے،کسی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوتے
ISLAMABAD:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے رؤف اختر فاروقی نے جمعرات کو عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
رؤف اختر فاروقی کی اس سے پہلے کے پی ٹی میں بحیثیت جنرل منیجرایچ آر ایم کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، وہ ماضی میں چیف کنٹرولر کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر تعمیر کراچی پروگرام کے عہدوں پر بھی فائز رہے چکے ہیں، کراچی کے معاملات کو سمجھنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا شمار انتظامی طور پر ایک سخت افسر کے طور پر ہوتا ہے کہ وہ جہاں جہاں تعینات رہے ہیں وہ انتظامی نظم وضبط مثالی رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوتے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے سربراہان اور افسران سے غیر رسمی ملاقات کی اور اس عزم کااظہار کیا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائے گا،شہری مسائل کے حل کے لیے نہ صرف یہ کہ تما م دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا بلکہ وسائل میں اضافے کی بھی کوشش کی جائیگی ۔