سہ روزہ مہم ٹنڈوالہیار میں سیکڑوں بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم

تعلقہ جھڈو مری کے 37، تعلقہ چمبڑ44 اور ٹنڈوالہیار تعلقہ کے 79 بچے شامل ہیں۔


Nama Nigar November 22, 2013
کئی بچوں کے والدین نے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سہ روز پولیو مہم کے دوران ٹنڈوالہ یار ضلع میں سیکڑوں بچے پولیو کے قطرے نہیں پی سکے، ٹیموں کے مختلف پوائنٹس پر تاخیر سے پہنچنے پر قائم مقام ڈی ایچ او کا اظہاربرہمی، جن بچوں کو قطرے نہیں پلائے جاسکے وہ پولیو ٹیموں کے پہنچنے پر گھروں پر موجود نہیں تھے، محکمہ صحت کا موقف ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی سطح پر پولیو جیسی موذی بیماری سے بچاؤ کے لیے 18 تا 20 نومبر سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ ٹنڈوالہ یار میں اس مہم میں سیکڑوں بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہے جن میں تعلقہ جھڈو مری کے 37، تعلقہ چمبڑ کے 44 اور ٹنڈوالہ یار تعلقہ کے 79 بچے شامل ہیں۔مجموعی طور پر 160 بچوں کو ضلع بھر میں پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاسکے ۔اس حوالے سے محکمہ صحت کے افسران اور عملداروں کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں تو گھر گھر گئی تھیں لیکن کئی بچے یا تو گھروں پر موجود نہیں پائے گئے یا گھر بند ملے جبکہ کئی بچوں کے والدین نے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ۔



دوسری جانب سہ روزہ مہم کے آغاز سے ہی پولیو کی ٹیمیں اپنے اپنے پوائنٹوں پر کئی کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچیں اور قائم مقام ڈی ایچ او نے دورے کے دوران ٹیم کے تاخیر سے پہنچنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ٹیم کے ارکان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا عندیہ بھی ظاہر کیا۔ پولیو ٹیم میں موجود ارکان نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایکسپریس کو بتایا کہ افسران پولیو سے ایک روز قبل ایک بینر ہمارے ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں نہ جگہ متعین کی جاتی ہے اور نہ کسی بھی قسم کی دیگر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں حتیٰ کہ پانی بھی میسر نہیں ہوتا پوائنٹ کیلیے ہمیں در در کی ٹھوکر کھانی پڑتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں