ایرانی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا وطن سمجھتے ہیں مہدی سبحانی

پاکستان کی ترقی ایران کی ترقی ہے، تمام شیعہ سنی ہمارے بھائی ہیں، مل کر کام کریں گے, ایرانی کونسلر


Nama Nigar November 22, 2013
پاکستان اور ایران کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں، دونوں ممالک کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کرسکتی، مہدی سبحانی۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر مہدی سبحانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام شیعہ سنی ہمارے بھائی ہیں، ہماری سب سے دوستی ہے اور ہم ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

جمعرات کو اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی جانب سے ٹنڈوباگو میں زیرتعمیر ہائر سیکنڈری اسکول کی عمارت کے کام کا معائنہ کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ملک ہیں، ہم پاکستان کو اپنا دوسرا وطن سمجھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی ایران کی خوشحالی اور ترقی ہے، پاکستان کی ترقی ایران کی حکومت اور عوام کے لیے باعث فخر ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں، دونوں ممالک کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کرسکتی۔



انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے دور دراز علاقوں کے بچے صحت مند اور تندرست رہیں اور نوجوان نسل ترقی کرے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایت ہے کہ ہم پاکستان کے عوام کی خدمت کریں کیونکہ دونوں ممالک کے عوام میں کوئی فرق نہیں، ہم آپس میں بھائی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے میدان میں پاکستان میں زیرتعمیر منصوبے آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایت پر شروع کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں