4افراد کے قتل میں ملوث4 پولیس اہلکاروں سمیت15ملزمان گرفتار

گرفتار شدگان سے بھاری اسلحہ برآمد، عدالت نے 4 روزہ تفتیشی ریمانڈ دے دیا، سیہون تھانے پرسخت حفاظتی انتظامات


Nama Nigar November 22, 2013
15 ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے سیہون تھانے پررکھا گیاہے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

خونی تصادم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار، 4 پولیس اہلکار بھی شامل، سرکاری اسلحہ برآمد، عدالت نے4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، سیہون تھانے پر سیکیورٹی سخت، 2 ڈی ایس پیز،5 ایس ایچ اوز اور سی آئی اے انچارج بھی موجود۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کول مائینر تھانے کی حدود میں زمین کے تنازعے میں ہلاک ہونے والوں کے قتل میں گرفتار سابقہ ڈی آئی جی پولیس نادر خان کھوسو کے بیٹے امتیاز علی کھوسو اور 4 پولیس اہلکار فدا حسین کھوسو، عصمت اللہ کھوسو، برکت کھوسو، صفدر علی کھوسو سمیت دیگر ملزمان غلام حیدر، جمیل احمد، عبداللطیف راجہ، محمدحنیف ، غلامصطفی، عبدالفتاح،عبدالستار، قبرانعلی، صفدر علی کھوسو اور امیر بخش لغاری کو اے ایس پی کی نگرانی میں سخت سیکیورٹی میں فرسٹ سول جج سیہون کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے تمام ملزمان کو4 روزہ جسمانی ریمانڈپرکول مائینر پولیس کے حوالے کردیا۔



15 ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے سیہون تھانے پررکھا گیاہے۔ ایس ایس پی جامشورو کی ہدایت پر سیہون تھانے پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، بھاری نفری کے ساتھ ڈی ایس کانوٹ، ڈی ایس پی آمری، ایس ایچ او کول مائینر، ایس ایچ او کانوٹ، ایس ایچ او آمری اور ایس ایچ او ماہی اوٹھو کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے تعینات کیا گیا ہے جبکہ انچارج سی آئی اے جامشورو بھی بھاری نفری کے ہمراہ تھانے پر موجود ہے۔ ایس ایچ او ذوالفقار حیدری نے بتایا کہ ملزمان سے 6 ایس ایم جی، 3 ریپٹر، 1 جی تھری اور ایک 9 ایم پسٹل برآمد کیے گئے ہیں، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں چار پولیس اہلکار ہیں جن سے سرکاری اسلحہ بھی برآمد ہواہے، کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ملزمان کو سیہون تھانے پر رکھا گیا ہے جبکہ متاثرہ گروہ کے افراد نے ملزمان کی ڈبل کیبن گاڑی کو جلادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں