سندھ میں سی این جی کی فراہمی کے پرانے شیڈول کی بحالی شروع

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز منگل کو8 بجے شب تک کھلے رہیں گے


Staff Reporter February 17, 2020
سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز منگل کو8 بجے شب تک کھلے رہیں گے . فوٹو : فائل

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل کو 12 گھنٹے کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کے لیے پرانے شیڈول کی مرحلہ وار بحالی کا آغاز ہوگیا۔ اتوار کو 12 گھنٹوں کے سی این جی اسٹیشنز کھولے جانے کے بعد ایس ایس جی سی کی جانب سے ایک روزہ وقفے کے بعد منگل 18 فروری کو صبح 8 بجے سے مزید 12 گھنٹوں کے لیے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی کوآرڈینیٹر سمیر نجمل نے بتایا کہ سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز منگل کو8 بجے شب تک کھلے رہیں گے، ملک میں سردی کی شدت میں کمی کے باعث سی این جی سیکٹر کے لیے مرحلہ وار گیس کی فراہمی کا پرانا شیڈول بحال ہونے کی توقع ہے۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی آئندہ کے شیڈول کا فیصلہ گیس پریشر کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔