جننگ فیکٹری مالکان کی من مانیاں پھٹی کی قیمت کم کردی

3200 کے بجائے 16 سو روپے فی من خریدنے لگے، آبادگارپریشان، نوٹس لینے کا مطالبہ

1600 روپے فی من کے حساب سے پھٹی فروخت کرنے کی صورت میں فصل کے اخراجات بھی وصول نہیں ہوتے، آباد گاروں کا احتجاج۔ فوٹو: فائل

SIALKOT:
کھپرو میں جننگ فیکٹری مالکان نے گٹھ جوڑ کرتے ہوئے پھٹی کا نرخ 1600 روپے فی من کم کردیا، آبادگار سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے، انتظامیہ نے کارروائی کی بجائے چپ سادھ لی۔

فصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل تک کھپرو اور نواحی علاقوں میں پھٹی کا نرخ 3200 روپے فی من مقرر تھا۔تاہم جننگ فیکٹری مالکان نے من مانیاں کرتے ہوئے پھٹی کے نرخوں میں ازخودکمی کردی اور آبادگاروں سے پھٹی3200کے بجائے 1600 روپے فی من خریدنے لگے جس پر آبادگاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔




کھپرو کے آبادگار چوہدری لیاقت احمد راجپوت اور ہاشم حسین مری بلوچ اور شہمیر مری نے ایکسپریس کو بتایا کہ کھپرو میں فیکٹری مالکان اور کانٹے والوں نے ملی بھگت کر کے آبادگاروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور 1600 روپے فی من کے حساب سے پھٹی فروخت کرنے کی صورت میں فصل کے اخراجات بھی وصول نہیں ہوتے، اس سے آبادگاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاجارہا ہے۔انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کھپرو میں فیکٹری مالکان اور کانٹے والوں کی مونوپولی کا نوٹس لیتے ہوئے 3200 روپے فی من پھٹی خریدنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ آبادگاروں کو نقصان نہ ہو۔
Load Next Story