امارات نے عرب دنیا کے پہلے جوہری پلانٹ کا لائسنس جاری کردیا

چار ری ایکٹر 56ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے


ویب ڈیسک February 18, 2020
پلانٹ چلانے کے لیے 60سال کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔فوٹو فائل

متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کے پہلے جوہری پاؤر پلانٹ کا لائسنس جاری کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابو ظہبی میں قائم ہونے والے البرکہ پاؤر پلانٹ کے چار ری ایکٹر ہوں گے اور اس سے 56ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ پلانٹ کورین الیکٹرک پاؤر کارپوریشن(KEPCO) کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

امارات کی فیڈرل اتھارٹی فور نیوکیلیئر ریگولیشن کے نائب چیئرمین حماد الکعبی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پلانٹ چلانے کے لیے نواہ انرجی کمپنی کو 60سال کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

اس پلانٹ کا آغاز 2017میں ہونا تھا تاہم اس میں کئی بار تاخیر ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے وضاحت کی جاچکی ہے کہ جوہری پاؤر پلانٹ شفاف، محفوظ اور صرف سویلین استعمال کے لیے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔