چین میں کورونا سے 1800 ہلاکتیں امریکا میں 49 افراد متاثر

24گھنٹے میں مزید 105 افراد لقمہ اجل بنے، مریض 70 ہزار سے بڑھ گئے


24گھنٹے میں مزید 105 افراد لقمہ اجل بنے، مریض 70 ہزار سے بڑھ گئے، فوٹو : فائل

چین میں کورونا وائرس سے مزید 105افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چین کے قومی کمیشن برائے صحت کے مطابق اب اس وائرس کی زد میں آ کر مرنے والوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی ہے، ملک بھر میں 2048افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 70 ہزار 548 ہوگئی ہے۔

چینی حکام سے بات چیت کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ماہرین بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے اس نئے وائرس کو '' کووڈ انیس '' کا نام دیا ہے۔

ادھر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس اگر افریقہ میں پھیلا تو 1 کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

واشنگٹن میں امریکن ایسوسی ایشن آف سائنس(AAAS) سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ افریقہ میں صحت عامہ کا نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کا متحمل نہیں، اگر وائرس وبا کی صورت میں پھیل گیا تو چین سے کہیں گنا زیادہ نقصان ہوگا، سب صحارن افریقہ کیلئے کورونا وائرس ایبولا سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوگا، مصر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آچکا ہے ، چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور پاکستانی طالبعلم کوصحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔