ٹرکوں پر دلکش نقش ونگار بنانے والے فنکار مسائل کا شکار
پذیرائی نہیں ملی جس کے حق دار ہیں، حکومت توجہ دے تو تبدیلی آ سکتی ہے، فنکار
ٹرکوں اور ڈمپروں پر دلکش نقش و نگار بنانے والے فنکار مسائل کا شکار ہیں جس میں بچوں کی تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کا فقدان ہے۔
فنکاروں کا کہنا تھا کہ ان کے فن کو وہ پذیرائی نہیں ملی جس کے وہ حقدار ہیں، حکومت توجہ دے تو اس آرٹ سے منسلک ہزاروں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی آسکتی ہے۔
ڈھوک حسو سے ملحقہ اڈہ میں 32 برس سے ٹرک آرٹ سے روزگار کمانے والے استاد ارشد کا کہنا تھا وہ ٹرک پر بیل ، بوٹے بنانے کے ساتھ قومی ہیروز، فلمی ستاروں کی بڑی بڑی تصاویر چند گھنٹوں میں تیار کرسکتا ہے۔
ٹرک آرٹ کے ماہر آرٹسٹ عبدالرحمٰن کا کہنا تھاکہ انگریز یہاں آتے ہیں وہ بھی ٹرک آرٹ پینٹنگ کراتے ہیں۔ٹرک آرٹ کے شوقین ٹرانسپورٹر احمد ولی کا کہنا تھاکہ ٹرک آرٹ کے فنکار انتہائی محنتی ہیں لیکن ان کے فن کو آج تک جائز مقام حاصل نہیں ہو سکا۔