رینجرز اور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں116ملزمان گرفتار

بوروں میں بند بھاری تعداد میں اسلحہ اور مختلف اقسام کی سیکڑوں گولیاں برآمدکی گئیں جو سیاسی جماعت کی ہیں،رینجرز


Staff Reporter November 22, 2013
رینجرز ہیڈ کوارٹر میں آپریشن کے دوران ملزمان سے برآمد ہونے والی اسٹین گن اور دیگر اسلحہ صحافیوں کو دکھایا جارہا ہے ۔فوٹو : ایکسپریس

لاہور: رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے116ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ، نقدی اور سیکڑوں گولیاں برآمد کر لیں۔

رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز کی مختلف پارٹیوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں لیاری ، ابو الحسن اصفہانی روڈ ، کورنگی100کوارٹر ، گلشن مزدور ، نارتھ کراچی ، ناظم آباد ، فرنٹیئر کالونی ، فوارہ چوک ، شاہ فیصل کالونی ، موریو گوٹھ اور لیاقت آباد ڈاکخانہ چورنگی پر ٹارگٹ آپریشن کیا جبکہ اورنگی ٹاؤن نمبر5میں انٹیلی جینس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بوروں میں بند بھاری تعداد میں اسلحہ اور مختلف اقسام کے اسلحہ کی سیکڑوں گولیاں برآمد کر لیں ، برآمد ہونے والا اسلحہ ایک سیاسی جماعت کے کارندوں کا ہے۔

رینجرز کی ٹیم نے کراچی یونیورسٹی اور گلستان جوہر کامران چورنگی پر اسنیپ چیکنگ کے دوران بھی مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا ، ترجمان کے مطابق مذکورہ تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 27ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سب مشین گن سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور مختلف اقسام کے اسلحہ کی سیکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کر لیے۔



کراچی پولیس کے ترجمان کے اعلامیے کے مطابق ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ زون پولیس نے جرائم کے خلاف خصوصی سیکیورٹی اقدامات اختیار کرتے ہوئے گشت ، اسنیپ چیکنگ ، ریکی ، ناکہ بندی اور انٹیلی جنس کلیکشن کی بدولت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران71 چھاپوں اور دیگر کارروائیوں میں16مفرور ملزمان سمیت 79 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

لانڈھی پولیس نے تھانے کے عقب میں گزشتہ کئی سالوں سے چلنے والے جوئے ، سٹے کے اڈے پر گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے اڈے کے مالک محمد شاہد اس کے2 بیٹوں فیضان ، فراز اور2ساتھیوں محمد عمران اور خالد محمود کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو250 گرام چرس ، ہیروئن کی متعدد پڑیاں اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے ، دوسری کارروائی میں جرائم پیشہ شہباز مسیح اور حسن کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک مشین گن اور ایک پستول برآمد کر لی ، شاہ لطیف پولیس نے نیشنل ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان سعید ملک ، تازہ گل ، ارشاد حسین ، اور میاں شبیر علی کو گرفتار کر لیا ، ملزمان نے کچھ عرصہ قبل نیشنل ہائی وے سے گن پوائنٹ پر40ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر چھینا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں