کورونا وائرس پاکستان میں سرجیکل ماسک کی قلت ہو گئی

چین سے ماسک کی درآمد رکنے سے مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں بھی بڑھ گئیں


منیبہ انور February 18, 2020
موجودہ صورتحال کی وجہ سرجیکل ماسک فراہمی پر عارضی پابندی ہے، تھوک فروش. فوٹو : فائل

چین انتہائی مستعدی کے ساتھ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان کورونا وائرس کے حوالے سے طبی سامان کی فراہمی کرکے چین مدد کررہا ہے، خاص طور پر پاکستان نے نہ صرف چین سے سرجیکل ماسک کی درآمد کو روک دیا ہے بلکہ اس نے اپنے اہم پڑوسی کو وائرس کی اہم روک تھام کرنے والے اہم سامان کا اسٹاک بھجوایا،اس اقدام کے بعد ملک میں سرجیکل ماسک کی قلت پیدا ہوگئی۔

عام طور پر دسمبر تک سرجیکل ماسک کے ایک باکس کی قیمت 200 روپے کے لگ بھگ ہوتی تھی کراچی میں کچھ فارمیسیوں کے دورے کے دوران انکشاف ہوا کہ ماسک کی عدم دستیابی سے قبل آخری قیمت 700 روپے تھی۔ ماسک ابھی بھی بلیک میں ایک ہزار فی باکس کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے شہر کے تھوک فروشوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ مقامی مارکیٹ میں سرجیکل ماسک کی فراہمی پر عارضی پابندی ہے۔

ایک سپر مارکیٹ فارمیسی کے نمائندے نے مقامی مارکیٹوں نے سرجیکل ماسک کی کمی کی تصدیق کی،انھوں نے کہا کہ جہاں یہ دستیاب ہیں وہاں معیاری قیمت دگنی کردی گئی جبکہ معیاری بھی نہیں ،ٹائم میڈیکوس کے ایک فارماسسٹ نے بتایا ،ان کی دکان میں سرجیکل ماسک دستیاب ہیں ،خریداروں میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق کچھ معروف اسپتالوں کی فارمیسیوں کو سرجیکل ماسک و دیگر طبی اشیا کی فراہمی میں بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں