کینٹ اسٹیشن کراچی اسمگل کی جانے والی31کلو ہیروئن برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کے اسپیشل انویسٹی گیشن سیل کی اطلاع پر کارروائی، اے این ایف سندھ کو بھی لاعلم رکھا گیا


Staff Reporter November 22, 2013
ہیروئن نجی بزنس ایکسپریس سے برآمد ہوئی، امرود کی پیٹیوں میں چھپائی گئی تھی،مالیت 35کروڑ روپے سے زائد ہے،ذرائع فوٹو : فائل

اینٹی نار کو ٹکس فورس کے اسپیشل انویسٹی گیشن سیل نے خفیہ اطلاع پر کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے کراچی آنے والی نجی بزنس ایکسپریس سے بھاری مقدار میں اعلیٰ معیار کی31 کلو200 گرام ہیروئن برآمد کر کے ہیروئن اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام دیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیروئن امرود کی پیٹیوں میں میں چھپائی گئی تھی اور امرود کی8 پیٹیاں روہڑی سے کراچی کے لیے بک کرائی گئی تھی، جب نجی بزنس ایکسپریس کراچی کینٹ اسٹیشن پر پہنچی تو اینٹی نارکوٹکس فورس کے اسپیشل انویسٹی گیشن سیل کے افسران و اہلکار اور ریلوے کینٹ پولیس کے اہلکار موجود پہلے سے موجود تھے۔



جنھوں نے بزنس ایکسپریس کے رکنے پر فوری طور پر تلاشی شروع کردی اور تلاشی کے دوران امرود کی پیٹیوں میں چھپائی گئی 31 کلو200 گرام برآمد کر لی گئی ، ذرائع نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی ہیروئن کوئٹہ سے براستہ کراچی لائی جا رہی تھی اور برآمد کی جانے والی ہیروئن کی مالیت بین الااقوامی مارکیٹ میں 35 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، ذرائع کے مطابق کارروائی کے حوالے سے اے این ایف سندھ کو بھی لاعلم رکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔