ناپا میں جاری تھیٹرڈرامہ ’’گوڈو کاانتظار‘‘ کو عوام نے سراہا

اداکاروں میں فارس خالد ، علی جونیجو، فوادخان اور عالیہ محی الدین شامل ہیں

ناپامیں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے پیش کیے گئے ڈرامے ’’گوڈو کا انتظار‘‘کا ایک منظر ۔ فوٹو : ایکسپریس

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں تھیٹر ڈرامہ '' گوڈوکا انتظار'' پیش کیا گیا جسے عوام نے پسندکیا ۔

اس کھیل میں ناپا کے طلبہ وطالبات فارس خالد ، علی جونیجو، فوادخان اور ضیامحی الدین کی صاحبزادی عالیہ محی الدین نے کردار ادا کیے ہیں ، تھیٹرڈرامہ ''گوڈوکا انتظار'' تھیٹرمیں ایک نیاتجربہ ہے اس سے قبل اس طرح کا کھیل نہیں کھیلاگیا، اس کھیل میں المیہ اورمزاح کاایک امتزاج ہے جسے بیسویں صدی کے ڈرامائی ادب کاشاہکار سمجھا جاتا ہے۔




تھیٹر ڈرامہ '' گوڈوکا انتظار'' کا اصل موضوع گوڈو نہیں بلکہ انتظارکی کیفیت ہے جس سے ہم گزرتے ہیں ، اس کھیل کے حوالے سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے طلبہ وطالبات کاکہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بات باعث فخرہے کہ ضیامحی الدین کی ڈائریکشن میں کام کرنے کاموقع ملاہے تھیٹرڈرامہ 'گوڈوکاانتظار'عجیب وغریب کیفیت کاکھیل ہے اس کھیل میں کام کرتے ہوئے ہمیں لطف آرہاہے ڈرامے کی کہانی انتہائی دلچسپ ہے۔
Load Next Story