سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ ماہرہ خان کے شکرگزار

ماہرہ خان سمیت پاکستان کوغیر معمولی تعاون پرشکریہ ادا کرتا ہوں، انتونیوگوتریس


ویب ڈیسک February 18, 2020
افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوئے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ: فوٹو: فائل

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کوشکریہ ادا کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس پاکستان کے 4 روزہ دورے پرموجود ہیں۔ انتونیوگوتریس نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کی۔



ٹوئٹ کے مطابق انتونیوگوتریس نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوئے۔ اس موقع پرمہاجرین کی سفیربرائے خیرسگالی ماہرہ خان سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ میں ماہرہ خان سمیت پاکستان کو غیر معمولی تعاون پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں