کوئٹہ میں خودکش دھماکے کے دوسرے روز فضا سوگوار شٹرڈاؤن ہڑتال

سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف خودکش حملے کا مقدمہ درج


ویب ڈیسک February 18, 2020
خودکش دھماکے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: فائل

پریس کلب کے قریب ہونے والے دھماکے کے دوسرے روز شہر کی فضا سوگوار ہے جب کہ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کی اہم شاہراہ شارع اقبال پر پریس کلب کے قریب خودکش دھماکے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، دہشتگردی کی گھناؤنی واردات کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار ہے، انجمن تاجران اور پشتونخوا میپ کی کال پر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث شہر کے اہم بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہیں، بم دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیے: کوئٹہ میں خودکش حملہ

دوسری جانب خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، ایس ایچ او سول لائن شان محمد کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں جب کہ مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں